حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ادارہ حج و زیارت ایران کے سربراہ حجت الاسلام و المسلمین سید عبدالفتاح نواب اور سید صادق حسینی نے مراجع عظام تقلید منجملہ آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی، آیت اللہ العظمی سبحانی اور آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی سے ملاقات کے دوران کہا: اس سال ان شاءاللہ 39,600 افراد کو حج پر بھیجا جائے گا۔
حج و زیارت کے امور میں رہبر معظم کے نمائندہ نے سعودی عرب کی جانب سے 45 فیصد ایرانی عازمین حج کو بھیجنے کے کوٹہ اور 65 سال سے کم عمر کی شرط کا ذکر کرتے ہوئے حج کی عمر میں اضافے اور اس کے مطابق حجاج کی تعداد میں اضافے کے لیے مشاورت کی خبر دی ہے۔
انہوں نے کہا: اس سلسلے میں ہم نے سعودی حکومت کے سامنے اپنی اصلاحات اور سفارشات کو پیش کیا ہے۔
جناب سید صادق حسینی نے بھی اس سال 39,600 افراد کو حج پر بھیجنے کی خبر دیتے ہوئے کہا: حج پر جانے والے ایرانی زائرین کی سعودی عرب کے لیے پہلی پرواز ان شاءاللہ 13 جون 2022ء کو روانہ ہوگی اورواپسی کی آخری پرواز ان شاءاللہ 29 جولائی 2022ء کو سعودی عرب سے ایران کے لیے اڑان بھرے گی۔